اسلام آباد، (سب نیوز) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے آج ازبکستان کے وزیر خارجہ بختیار سعیدوف سے ٹیلی فونک گفتگو کی، جس میں پاکستان اور ازبکستان کے درمیان دوطرفہ تعاون اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) اور اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) کے پلیٹ فارمز کے تحت پاکستان اور ازبکستان کے درمیان تعاون سمیت مشترکہ علاقائی ترجیحات کے فروغ کے لیے قریبی رابطہ کاری کی اہمیت پر زور دیا۔
دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور باہمی دلچسپی کے امور پر مسلسل رابطے برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔
پاکستان اور ازبکستان کے درمیان دوطرفہ تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
