Sunday, April 26, 2026
ہومپاکستانایف آئی اے کی کارروائی، پاکستانیوں کو غیرقانونی طریقے سے لیبیا بھیجنے والا انسانی اسمگلر گرفتار

ایف آئی اے کی کارروائی، پاکستانیوں کو غیرقانونی طریقے سے لیبیا بھیجنے والا انسانی اسمگلر گرفتار

لاہور (آئی پی ایس )وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے)نے کامونکی میں ایک کامیاب کارروائی کے دوران انسانی اسمگلنگ کے بڑے نیٹ ورک سے وابستہ اہم ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔ ملزم نے دورانِ تفتیش اعتراف کیا ہے کہ رواں ماہ لیبیا کے قریب سمندر میں ڈوبنے والی کشتی میں سوار 16 لاپتا پاکستانیوں کو اسی نے غیر قانونی طور پر بیرونِ ملک روانہ کیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق ملزم نے انکشاف کیا کہ 5 اپریل کو لیبیا کے ساحل سے 105 تارکینِ وطن کو لے کر ایک کشتی اٹلی کے لیے روانہ ہوئی تھی جو بدقسمتی سے سمندر برد ہو گئی۔ اس لرزہ خیز حادثے میں مجموعی طور پر 70 افراد لاپتا ہوئے، جن میں 16 پاکستانی شہری بھی شامل تھے۔ ملزم نے اعتراف کیا کہ وہ مجموعی طور پر 40 افراد کو مختلف اوقات میں غیر قانونی طریقے سے پاکستان سے لیبیا لے کر گیا تھا اور حالیہ حادثے کا شکار ہونے والے زیادہ تر افراد اسی کے ذریعے وہاں پہنچے تھے۔ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار اسمگلر سے حاصل ہونے والی معلومات کی روشنی میں گروہ کے دیگر ارکان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔انسانی جانوں سے کھیلنے والے اس نیٹ ورک کے خاتمے کے لیے چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں تاکہ اس گھناونے کاروبار میں ملوث دیگر سہولت کاروں کو بھی قانون کے کٹہرے میں لایا جاسکے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔