اسلام آباد (سب نیوز) پاکستان انٹرنیشنل ہیومن رائٹس آرگنائزیشن (پی آئی ایچ آر او) کے چیئرمین حبیب ملک اورکزئی نے امریکی صدر ڈونلڈ جے ٹرمپ کی جانب سے نیٹلی اے بیکر کو پاکستان میں امریکہ کی آئندہ سفیر نامزد کیے جانے پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔
اپنے تہنیتی پیغام میں حبیب ملک اورکزئی نے نیٹلی بیکر کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ان کی نئی سفارتی ذمہ داریاں پاکستان اور امریکہ کے درمیان دیرینہ دوستی، باہمی اعتماد اور تعاون کو مزید مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کریں گی۔
انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان باہمی افہام و تفہیم، دوستانہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعمیری تعاون کے فروغ کے وسیع امکانات موجود ہیں۔
پی آئی ایچ آر او کے چیئرمین نے نیٹلی بیکر کے لیے نئی ذمہ داریوں میں کامیابی کی دعا کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ ان کی سفارتی مدت دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے میں معاون ثابت ہوگی۔
پی آئی ایچ آر او کے چیئرمین حبیب ملک اورکزئی کی نیٹلی بیکر کو پاکستان میں امریکی سفیر نامزد ہونے پر مبارکباد
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
