گلگت (آئی پی ایس)وزیر اعلی گلگت بلتستان خالد خورشید نے دورہ استور کے موقع پر کہا کہ بلاتفریق وسائل کے منصفانہ تقسیم کو یقینی بنایا گیا ہے ،تمام اضلاع میں ترقیاتی منصوبے شروع کیے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے استور میں محکمانہ سربراہان کی جانب سے دیے جانے والے بریفنگ کے موقع پر متعلقہ محکموں کے سربراہان کو ہدایات جاری کرتے ہوئے ایڈیشنل چیف سیکریٹری، سیکریٹری پلاننگ اور ڈی آئی جی دیامر کو ڈی آئی جی ہاوس دیامر کی زمین کی خریداری کیلئے ریوائزPC-1متعلقہ فورم میں جمع کرنے اور کمشنر دیامر کو ڈی آئی جی ہاوس کیلئے زمین کے مسئلے کو7دنوں میں حل کرنے کے احکامات دیے۔ صوبائی سیکریٹری داخلہ اور آئی جی گلگت بلتستان کو ہدایت کی ہے کہ صوبے کے تمام ڈسٹرکوں میں پائلٹ پراجیکٹ کے طور پر ماڈل تھانے بنائے جائیں۔ ڈویژنل تھانوں کی بہتری کیلئےPC-1 تیار کیا جائے۔ داسو ڈیم کی سیکورٹی پر مامور پویس جوانوں کو دیے جانے والی انٹرنل سیکورٹی طرز پر دیامر بھاشہ ڈیم پر مامور پولیس جوانوں کو بھی انٹرنل سیکورٹی الاونس کیلئے محکمہ داخلہ واپڈا حکام کو تحریری مراسلہ ارسال کرے۔رٹو پولیس سٹیشن اور ڈویاں چیک پوسٹ کیلئے تیارPC-1 کی جلد منظوری یقینی بنائیں۔ محکمہ تعمیرات سالانہ ترقیاتی پلان2021-22 کے تمامPC-1 کی تیاری کو جلد از جلد یقینی بنائیں۔ محکمہ خزانہ دور دراز علاقوں میں روڈ بحالی اور ضرروری کاموں کیلئے درکار رقم فوری فراہم کرے۔ ڈپٹی کمشنر اور ایکسین استور پریس کلب استور کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں۔ گوریکوٹ ہسپتال میں پانی کا مسئلہ اور چھت ٹپکنے سمیت مختلف ناقص کام کی انکوائری CMITدن(10) دنوں میں مکمل کرئے۔ استورعید گاہ 2میگا واٹ کی ریویزن کا ایڈمن اپروول جلد جاری کیا جائے۔ محکمہ برقیات چائینز انجینئرز کے ذریعے بروقت پاور ہاوسز کے کمیشن کو یقینی بنانے کیلئے درپیش مسائل حل کریں۔ محکمہ برقیات استور میں گرڈ کی تعمیر کیلئےPC-1 تیار کرے۔ پریشنگ پاور ہاوسز میں سٹاف کی کمی کودور کرنے کیلئے محکمہ اقدامات کرے۔ پکوری داس میں منصوبے کی تاخیر کی انکوائریCMIT (20) دنوں میں مکمل کرے۔ بولشبر تا رحمان پور ڈسٹری بیوشن لائینوں کے مسئلے کو فوری طور پر حل کیا جائے۔ ترشنگ پاور پراجیکٹ کی 30نومبر2021 تک کمیشنگ یقینی بنایا جائے۔ پتی پورہ میں بوائز انٹر جالج کا کام80فصد مکمل ہوا ہے موجودہ بلڈنگ میں گرلز انٹر کالج کے استعمال سیکریٹری تعلیم اس حوالے سے 10دنوں میں سمری منظوری کیلئے پیش کرے۔ ماڈل سکولوں میں میعار تعلیم کو مذید بہتر بنایا جائے۔ سیکریٹری تعلیم ماڈل سکولوں کے طالب علموں کو درپیش ٹرانسپورٹ کا مسئلہ ترجیحی بنیادوں پر حل کرے۔ غیر فعال پبلک سیکٹر کے سکولوں کو فعال بنانے کیلئے سیکریٹری تعلیم سمری تیار کرے۔ ڈپٹی کمشنر اورSSP نامکمل اور التوا کے شکار منصوبوں کے ٹھیکیداروں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائیں۔ انتظامیہ اور پولیس لینڈ ایکوزیشن کے بعد تجاویزات کا خاتمہ یقینی بنائیں تاکہ مفاد عامہ کے منصوبوں میں مشکلات درپیش نہ ہوں۔ ڈپٹی کمشنر استور ترشنگ پاور ہاوس کی بروقت تعمیر کیلئے درپیش مسائل حل کرے۔ میر ملک استور کے واٹر چینل کی بحالی کیلئے واٹر مینجمنٹ کا غذی کاروائی جلد مکمل کرے۔ استور کے دور دراز علاقوں میں مائیکرو ہائیڈرل پاور پراجیکٹس کی سٹیڈی کیلئےGBRSPاور چیف انجینئر واٹر اینڈ پاور آئندہ30دنوں میں رپورٹ تیار کریں۔
بلاتفریق وسائل کے منصفانہ تقسیم کو یقینی بنایا گیا ہے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
