اسلام آباد(سب نیوز) وزارت اطلاعات نے افغان طالبان ترجمان کے بیان کو گمراہ کن اور من گھڑت قرار دے دیا۔وزارت اطلاعات کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ افغان طالبان رجیم کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے جھوٹا اور بے بنیاد دعوی کیا، بدخشاں میں تشدد افغانستان کے اندرونی سکیورٹی اور انتظامی چیلنجز کا عکاس ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ یہ جھڑپیں افغان طالبان کی غیر نمائندہ اور جابرانہ رجیم کیخلاف اندرونی مسلح جدوجہد ہے۔وزارت اطلاعات کا کہنا تھا کہ پاکستان نے مسلسل پرامن اور مستحکم افغانستان کی حمایت کی ہے، پاکستان کو پڑوسی ملک کو غیر مستحکم کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں۔بیان میں کہا گیا کہ طالبان رجیم پاکستان پر الزام تراشی کی بجائے اپنی ناکام حکمرانی سے پیدا مسائل پر توجہ دے۔
وزارت اطلاعات نے افغان طالبان ترجمان کے بیان کو گمراہ کن اور من گھڑت قرار دیدیا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
