ہومدنیاکینیڈا انتخابات:جسٹن ٹروڈو بدستور وزیراعظم رہیں گے،الیکشن جیت گئے

کینیڈا انتخابات:جسٹن ٹروڈو بدستور وزیراعظم رہیں گے،الیکشن جیت گئے

اوٹاوا(آئی پی ایس )کینیڈا کے پارلیمانی انتخابات میں ووٹوں کی گنتی جاری ہے تاہم میڈیا کا دعویٰ ہے کہ حکمران جماعت اور وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کی لبرل پارٹی کامیاب ہوگئی ہے۔جسٹن ٹروڈو کا تیسری بار کینیڈا کے وزیراعظم منتخب ہوگئے ، کینیڈا عام انتخابات 2021 میں وٹوں کی گنتی میں جسٹن ٹروڈو کی لبرل پارٹی 155 نشستوں کیساتھ پہلے نمبر پر موجود ہیں۔انتخابات میں کنزرویٹوپارٹی 121 نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبر پرجبکہ حکومت بنانے والی جماعت کو 170نشستیں حاصل کرنا ہوں گی۔جسٹن ٹروڈو نے ٹویٹر پر کینڈین عوام کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ شکریہ ، کینیڈا – اپنا ووٹ ڈالنے کے لیے ، لبرل ٹیم پر اعتماد کرنے کے لیے ، ایک روشن مستقبل کے انتخاب کے لیے۔ ہم کورروناکے خلاف جنگ ختم کرنے جا رہے ہیں۔ اور ہم کینیڈا کو آگے بڑھانے جا رہے ہیں۔ سب کے لئے۔یاد رہے کہ کینیڈین ایوان میں 338 نشستیں ہیں۔ دوسری جانب کینیڈا کی اہم اپوزیشن پارٹی کنزرویٹو نے شکست تسلیم کرلی ہے۔کینیڈا میں الیکشن دو سال بعد ہونے تھے مگر جسٹن ٹروڈو کے اعلان کے بعد 20 ستمبر کو قبل از وقت الیکشن منعقد کیے گئے۔ جسٹن ٹروڈو نے حکومت میں عددی برتری حاصل کرنے کیلئے ملک میں قبل ازوقت الیکشن کروانے کا اعلان کیا تھا۔جسٹن ٹروڈو ، جن کی لبرل پارٹی نے 2015 میں اکثریت حاصل کی تھی لیکن 2019 کے الیکشن میں انہوں نے 157 نشستیں جیت کر اتحادی حکومت بنائی تھی ،اب وہ امید کررہے ہیں کہ وہ اس الیکشن میں اکثریت واپس حاصل کرلیں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔