Friday, March 20, 2026
ہومتازہ ترینسری لنکا نے امریکی جنگی طیاروں کو اڈہ دینے سے انکار کردیا

سری لنکا نے امریکی جنگی طیاروں کو اڈہ دینے سے انکار کردیا

کولمبو: (آئی پی ایس) سری لنکا نے امریکی جنگی طیاروں کو اڈہ دینے سے انکار کر دیا۔
سری لنکاکے صدر انورا کمارا ڈسانائیکے نے پارلیمنٹ میں بیان دیا کہ امریکا نے مارچ کے آغاز میں دو جنگی طیارے مٹالا انٹرنیشنل ائیرپورٹ پرتعینات کرنےکی درخواست کی تھی۔

سری لنکن صدر نے کہا کہ امریکی طیاروں پر اینٹی شپ میزائل نصب تھے، انہیں جبوتی کے اڈے سے سری لنکا لانے کا منصوبہ تھا۔

صدر انورا کمارا ڈسانائیکے نے ایوان کو بتایا کہ ہم نے امریکی درخواست پر واضح طور پر انکار کر دیا تھا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل امریکا کے کئی اتحادی ممالک بھی ایران کے خلاف جنگ میں حصہ لینے سے انکار کر چکے ہیں جس پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شکوہ کرتے ہوئے کہا تھا ہمیں کسی کی مدد کی ضرورت نہیں ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔