اسلام آباد(آئی پی ایس )آئی سی سی کا ویژن اور مشن خدمت خلق ہے۔ تعلیم کے میدان میں مقابلے اور جدت کا ماحول پیدا کرنا ہے۔ کیرئیر کے ورکرز کو فیملی کی طرح سمجھتا ہوں۔ ہمارا محور اور مقصد ٹیم کے ذریعے طلبا کا مستقبل کامیاب اور محفوظ بنانا ہے۔
ڈائریکٹر جنرل کیرئیر گروپ آف انسٹیٹیوشنز پروفیسر محمد عامر نے اسلام آباد کیرئیر کالج چٹھہ بختاور کی انتظامیہ اور اساتذہ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کیرئیر اپنے ورکرز کے باہمی مالیاتی مفادات کی مربوط حکمت عملی اور ٹھوس منصوبہ بندی رکھتا ہے۔ جس کے تحت لیڈر شپ ٹو اونر شپ پروگرام متعارف کروایا ہے۔ جس سے کیرئیر کے ورکرز کے پاس معاشی بحالی کے روشن مواقع موجود ہیں ۔ پروفیسر عامر نے اساتذہ کرام کو پہلے تعلیمی سیشن میں 600 داخلوں کا ہدف مکمل کرنے کا ٹاسک دیتے ہوئے کہا کہ چٹھہ بختاور میں تعلیمی مقابلے کی فضا پیدا کر کے اہلیان علاقہ کو فائدہ پہنچائیں گے۔
جدید طرز تعلیم کے اسلوب متعارف کروائیں گے۔ سستی اور معیاری تعلیم دے کر اہلیان علاقہ کے بچوں کو دنیا کے جدید چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار کریں گے ۔ اجلاس میں پرنسپل اسلام آباد کیرئیر کالج چٹھہ بختاور اعجاز بشیر ، مونٹیسوری ، پرائمری، مڈل اور میٹرک سیکشن کے اساتذہ شریک تھے۔ اجلاس سے اعجاز بشیر نے بھی خطاب کیا۔ اساتذہ نے اسلام آباد کیرئیر کالج کے ویژن اور مشن کی تکمیل میں محنت اور ایمانداری سے کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
