Wednesday, April 15, 2026
ہومبریکنگ نیوزحکومت عوامی فلاح و بہبود اور ملک کی معاشی ترقی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے، وزیراعظم

حکومت عوامی فلاح و بہبود اور ملک کی معاشی ترقی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے، وزیراعظم

اسلام آباد (آئی پی ایس )وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وزیراعظم آفس میں اہم سیاسی شخصیات نے ملاقاتیں کیں، جن میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال، حکومتی امور اور عوامی فلاح سے متعلق اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم سے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ اور وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان امیر مقام نے ملاقات کی۔

اس موقع پر سیاسی حکمت عملی اور حکومتی کارکردگی پر غور کیا گیا۔وزیراعظم نے کہا کہ حکومت عوامی فلاح و بہبود اور ملک کی معاشی ترقی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ وزیراعظم نے عوامی خدمت کے ایجنڈے کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کی جبکہ عوامی مسائل کے فوری حل کو اولین ترجیح قرار دیا۔

لاقات کے دوران دونوں رہنماں نے خلیجی بحران کے حل کے لیے وزیراعظم کی سفارتی کاوشوں کو سراہا۔بعد ازاں وزیراعظم سے گورنر سندھ نہال ہاشمی نے بھی ملاقات کی،جس میں صوبہ سندھ کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

گورنر سندھ نے امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی اور خطے میں امن کے قیام کے لییوزیراعظم کی کوششوں کو خراج تحسین پیش کیا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔وزیراعظم نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومت ملک میں سیاسی استحکام، معاشی بہتری اور عوامی مسائل کے حل کے لیے بھرپور اقدامات جاری رکھے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔