Wednesday, April 15, 2026
ہومبریکنگ نیوزنائب وزیر اعظم محمد اسحاق ڈار کی سفارتی قیادت کا عالمی اعتراف

نائب وزیر اعظم محمد اسحاق ڈار کی سفارتی قیادت کا عالمی اعتراف

اسلام آباد (آئی پی ایس )گزشتہ 7 دنوں کے دوران نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار کی قیادت کو بین الاقوامی سطح پر بھرپور سراہا گیا ہے۔ خطے میں جاری کشیدگی کے دوران ثالثی اور کرائسز مینجمنٹ میں اسحاق ڈار کے کلیدی کردار کو سراہا گیا۔

جنوبی افریقہ، ایران، امریکہ، چین، سعودی عرب، ترکی، آذربائیجان، بحرین، ازبکستان اور مصر کے اعلی حکام نے مذاکرات میں سہولت کاری کو سراہا۔بین الاقوامی میڈیا اور سفارتی ذرائع اسحاق ڈار کی ساکھ حکمتِ عملی اور کشیدگی کم کرنے کے عزم کو نمایاں کر رہے ہیں۔

5 سے 11 اپریل کے دوران اسحاق ڈار عالمی سطح پر سب سے زیادہ مثبت رہنما کے طور پر سامنے آئے ہیں، اسحاق ڈار کا مثبت اور منفی تاثر کا تناسب دیگر تمام عالمی رہنماں سے زیادہ ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں اسحاق ڈار کے حق میں 30.5% مثبت جبکہ صرف 8.5% منفی تاثر ریکارڈ کیا گیا، اسحاق ڈار شی جن پنگ، محمد بن سلمان، ایمانوئل میکرون اور فریڈرک مرز سے بھی آگے رہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔