Wednesday, April 15, 2026
ہومبریکنگ نیوزرومانیہ کی وزیرِ خارجہ اوانا-سلویا تویو کا نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار سے رابطہ،موجودہ صورتحال پر مشاورت

رومانیہ کی وزیرِ خارجہ اوانا-سلویا تویو کا نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار سے رابطہ،موجودہ صورتحال پر مشاورت

اسلام آباد (سب نیوز )نائب وزیرِاعظم ، وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کو رومانیہ کی وزیرِ خارجہ اوانا-سلویا تویو کا ٹیلیفون موصول ہوا۔وزیرِ خارجہ تویو نے اسلام آباد مذاکرات میں سہولت کاری کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہا۔ دونوں رہنما ئوں نے پاکستان اور رومانیہ کے تعلقات میں مثبت پیش رفت کا خیرمقدم کیا اور باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا اور تنازعات کے پرامن حل کے لیے مسلسل مکالمے اور سفارت کاری کی اہمیت پر اتفاق کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔