اسلام آباد (آئی پی ایس )نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے، جس میں خطے کی صورتحال اور امن کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔دفتر خارجہ کے مطابق یواین سیکریٹری جنرل نے اسلام آباد میں مذاکرات کے انعقاد میں پاکستان کے تعمیری کردار کو سراہا اور خطے میں امن کے فروغ کے لیے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کی کوششوں کی تعریف کی۔
سیکریٹری جنرل نے اس موقع پر اس بات کا بھی اظہار کیا کہ اقوام متحدہ پاکستان کی امن و استحکام کے لیے جاری کوششوں کی مکمل حمایت کرتا ہے۔نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے گفتگو کے دوران پاکستان کے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ملک خطے میں امن اور استحکام کے لیے بات چیت اور سفارت کاری کو فروغ دیتا رہے گا۔ دفتر خارجہ کے مطابق یہ رابطہ خطے میں جاری سفارتی کوششوں اور امن کے فروغ کے تناظر میں اہم پیشرفت قرار دیا جارہا ہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگ

