Tuesday, April 14, 2026
ہوماسلام آباداسلام آباد ہائی کورٹ میں سید پور ولیج کیس نے نیا موڑ لے لیا، فیصلہ اب 21 اپریل کو

اسلام آباد ہائی کورٹ میں سید پور ولیج کیس نے نیا موڑ لے لیا، فیصلہ اب 21 اپریل کو

اسلام آباد(سب نیوز) اسلام آباد ہائی کورٹ نے سید پور ویلج میں مکانات کو مسمار کرنے سے روکنے کا حکم امتناع 21 اپریل تک برقرار رکھنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے سی ڈی اے کو 128 سے زائد درخواست گزاروں کے گھر گرانے سے روک رکھا ہے۔
جسٹس راجہ انعام امین منہاس نے 128 سے زائد درخواست گزاروں کی درخواستوں پر سماعت کی، جس دوران وکیل درخواست گزار راجہ رضوان عباسی، عنصر کیانی و دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔

سماعت کے دوران عدالت نے آئندہ سماعت 21 اپریل پر فریقین سے حتمی دلائل طلب کرتے ہوئے ہدایت کی کہ تمام وکلاء مکمل تیاری کے ساتھ پیش ہوں۔ جسٹس راجہ انعام امین منہاس نے ریمارکس دیے کہ آئندہ سماعت پر تمام وکلاء کو سن کر میرٹ پر فیصلہ کیا جائے گا۔

عدالت نے دوران سماعت وکیل راجہ رضوان عباسی سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر بعد میں درخواست گزاروں کو بے دخل کیا جاتا ہے تو اس کا طریقہ کار بھی واضح کیا جائے۔ اس پر وکیل نے استدعا کی کہ عدالت حکم امتناع برقرار رکھے اور یقین دہانی کرائی کہ وہ آئندہ سماعت پر مکمل تیاری کے ساتھ پیش ہوں گے۔

عدالت نے حکم دیا کہ حکم امتناع برقرار رہے گا اور کیس کی مزید سماعت 21 اپریل تک ملتوی کر دی گئی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔