Thursday, February 5, 2026
ہومآزاد کشمیرسینئر حریت رہنما سید منظور احمد شاہ کا 5 فروری کو یومِ یکجہتی کشمیر بھرپور انداز میں منانے کا اعلان.

سینئر حریت رہنما سید منظور احمد شاہ کا 5 فروری کو یومِ یکجہتی کشمیر بھرپور انداز میں منانے کا اعلان.

مظفرآباد/اسلام آباد (نامہ نگار)
سینئر حریت رہنما سید منظور احمد شاہ نے کہا ہے کہ 5 فروری یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر کشمیر کے حوالے سے ایک منظم، مؤثر اور بھرپور دن منایا جائے گا جس کا مقصد کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت، آزادی اور بنیادی انسانی حقوق کے لیے جاری جدوجہد کو عالمی سطح پر اجاگر کرنا ہے.کشمیری مظلوم عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ازاد کشمیر اور پاکستان کے تمام صوبوں میں, یورپ امریکہ وسطی ایشاء کے ممالک عرب ممالک اور جنوبی امریکہ افریقہ اور جنوبی اشیای ممالک مین رہنے والے عوام اور مسلمان کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کریں گے۔ پاکستان کی کشمیر پالیسی کی حمایت اورکشمیر پر بھارتی ناجایز قبضے اور اقوام متحدہ کی قرار دادوں پر عمل در امد نہ کرنے کے خلاف احتجاج کریں گے ۔کشمیری سیاسی اسیران کی رہای کا مطالبہ اور شہداے کشمیر و پاکستان کو خراج تحسین پیش کریں گے۔ پاکستان بھر میں کشمیر کی وجہ سے بھارت کی پھیلای دہشت گردی کی مزمت کرین گے اور پاک فوج کے شہداے عظام کے حق میں دعایں کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ اس دن جمہوری اور پرامن طریقے سے مختلف سرگرمیوں کا انعقاد کیا جائے گا جن میں سیمینارز، ریلیاں، دعائیہ اجتماعات اور اظہارِ یکجہتی کی تقریبات شامل ہوں گی۔ ان سرگرمیوں کے ذریعے نہ صرف کشمیری عوام کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا جائے گا بلکہ بھارتی حکومت کے مظالم، انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور غیر قانونی قبضے کو بھی دنیا کے سامنے بے نقاب کیا جائے گا۔
سید منظور احمد شاہ نے کہا کہ یومِ یکجہتی کشمیر کشمیری عوام کے ساتھ عملی یکجہتی کے اظہار کا دن ہے، جس میں پاکستان سمیت دنیا بھر میں بسنے والے کشمیری، حریت پسند رہنما، سیاسی، سماجی اور مذہبی حلقے بھرپور شرکت کریں گے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ کشمیری عوام کی جائز جدوجہد کو اس وقت تک جاری رکھا جائے گا جب تک انہیں اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حقِ خودارادیت حاصل نہیں ہو جاتا۔انہوں نے عالمی برادری، انسانی حقوق کی تنظیموں اور اقوامِ متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری ظلم و جبر کا فوری نوٹس لیں اور کشمیری عوام کو ان کا پیدائشی حق دلوانے کے لیے اپنا مؤثر کردار ادا کریں۔ید منظور احمد شاہ نے ازاد کشمیر بھر اور خصوصی طور پر مظفر اباد کے رہنے والوں سے اپیل کی ہے کہ کل جماعتی حریت کانفرنس اور مھاجرین نمایندہ فورم کے زیر اہتمام 5 فروری کو مظفر اباد میں بھارتی فوجی قبضے اور کشمیریون پر ڈھایے جارہے مظالم کے خلاف بھر پور اتحاد اور قوت کا مظاہرہ کرنے کے لیے گھروں سے نکلیں تاکہ بھارت اور پوری دنیاء کو کشمیری عوام کو حق خود ارادی دینے پر مجبور کیا جایے۔سید منظور احمد شاہ نے صدر ریاست چودھری سلطان محمود کی ناگہانی رحلت پر ازاد کشمیر کے عوام اور مرحوم کے لواحقین کے ساتھ اظہار یکجہتی دکھ مین شریک ہونے کا اعلان کیا, صدر چودھری بیرسٹر سلطان محمود کی کشمیر ی جد وجھد ازادی کو خراج تحسین پیش کیا اور انکی مغفرت کی دعا کی…….
محکمہ زراعت ضلع مظفرآباد کی تحصیل پٹہکہ کے گاؤں سیدپور میں فیلڈ معاون سعید بٹ اپنی ٹیم کے ہمراہ پھل دار پودوں کی شاخ تراشی کے حوالے سے عملی سرگرمیاں انجام دے رہے ہیں۔ اس موقع پر زمینداروں کو جدید اور سائنسی طریقوں کے مطابق شاخ تراشی کی اہمیت، درست وقت اور طریقۂ کار کے بارے میں آگاہی فراہم کی گئی۔
فیلڈ معاون اور ان کی ٹیم نے زمینداروں کو بتایا کہ بروقت اور درست شاخ تراشی سے پودوں کی نشوونما بہتر ہوتی ہے، بیمار اور غیر ضروری شاخوں کا خاتمہ ہوتا ہے اور پودے کو مناسب ہوا اور دھوپ میسر آتی ہے، جس کے نتیجے میں آنے والے سیزن میں زیادہ، صحت مند اور معیاری پھل حاصل کیے جا سکتے ہیں۔
زمینداروں نے محکمہ زراعت کی اس کاوش کو سراہتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ دی گئی ہدایات پر عمل کر کے اپنی پیداوار میں اضافہ کریں گے۔ محکمہ زراعت کی جانب سے اس طرح کی فیلڈ سرگرمیاں زراعت کی ترقی اور کسانوں کی معاشی بہتری کے لیے نہایت اہم ثابت ہو رہی ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔