Wednesday, June 3, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومبریکنگ نیوزڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی کا دورہ

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی کا دورہ

راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی میں پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کی طلبہ کے ساتھ خصوصی نشست کا انعقاد کیا گیا، ملاقات میں طلبہ نے افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کیا۔


ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ احمد شریف چوہدری نے طلبہ سے کھل کر بات چیت کی اور سوال و جواب کے خصوصی سیشن میں بھی شرکت کی۔
طلبہ نے سیشن کی بھرپور پذیرائی کی اور قومی جذبے کا اظہار کیا، طلبہ نے افواج پاکستان سے بھی بھرپور اظہار یکجہتی کیا۔

طلبہ نے کہا کہ ایسی نشست کا انعقاد وقت کی اہم ضرورت ہے، وطن دشمن عناصر جتنی بھی کوشش کر لیں مگر نوجوان نسل کو پاک فوج سے دور نہیں کر سکتے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔