Wednesday, June 3, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومبریکنگ نیوزپاکستان کا بنگلہ دیش کو جنرل اسمبلی کے اجلاس کی صدارت ملنے پراظہارِ مسرت اور مبارکباد

پاکستان کا بنگلہ دیش کو جنرل اسمبلی کے اجلاس کی صدارت ملنے پراظہارِ مسرت اور مبارکباد

ڈھاکہ(آئی پی ایس )پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے بنگلہ دیش کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81 ویں اجلاس کی تاریخی صدارت حاصل کرنے پر دلی مبارک باد پیش کی ہے۔ انہوں نے اس کامیابی کو خطے اور بنگلہ دیش کے لیے ایک اہم سفارتی سنگِ میل قرار دیا ہے۔

بدھ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے ایک خصوصی تہنیتی پیغام میں سینیٹر اسحاق ڈار نے بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ ڈاکٹر خلیل الرحمان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔انہوں نے لکھا کہ میرے عزیز بھائی ڈاکٹر خلیل الرحمان، وزیر خارجہ بنگلہ دیش کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81 ویں اجلاس کی صدارت کے لیے منتخب ہونے پر دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے بنگلہ دیشی وزیر خارجہ کی صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کے ساتھ قریبی رابطوں اور گہرے تعلقات کی بنیاد پر مجھے پورا یقین ہے کہ ان کا وسیع سفارتی تجربہ اور کثیرالجہتی عزم اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کو ایک نمایاں اور بہترین رہنمائی فراہم کرے گا۔ ان کی قیادت میں عالمی برادری کے مابین روابط کو مزید فروغ ملے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔