Wednesday, June 3, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومبریکنگ نیوزگلگت بلتستان انتخابات: مشترکہ امیدواروں پر ڈیڈلاک، پی ٹی آئی کی اتحادی جماعتوں سے بات چیت نتیجہ خیز ثابت نہ ہوسکی

گلگت بلتستان انتخابات: مشترکہ امیدواروں پر ڈیڈلاک، پی ٹی آئی کی اتحادی جماعتوں سے بات چیت نتیجہ خیز ثابت نہ ہوسکی

گلگت(آئی پی ایس )گلگت بلتستان انتخابات میں مشترکہ امیدوار اور پارٹی ٹکٹوں پر اختلافات سامنے آگئے۔ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) قیادت نے سب سے پہلے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی (پی کے میپ)کے نشان پر لڑنے کیلئے محمود اچکزئی سے رابطہ کیا۔ذرائع نے بتایاکہ محمود اچکزئی نے پی ٹی آئی رجسٹریشن مسائل کی وجہ سے اپنی پارٹی قائدین کوپشاوربھیجا، پی کے میپ کی قیادت پشاور میں پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت سے ملی، خالد خور شید سے مشاورت میں پی کے میپ کے نشان پر لڑنے سے پی ٹی آئی قائدین نے انکار کیا۔

ذرائع کے مطابق ایم ڈبلیو ایم نے بھی پی ٹی آئی کو گلگت بلتستان میں اتحادکی آفر کی، اپوزیشن لیڈر سینیٹر علامہ راجا ناصر عباس نے 16 نشستوں پر اتحاد کرنیکا کہا تاہم پی ٹی آئی مرکزی قیادت نے ایم ڈبلیو ایم کے نشان پر انتخابات میں حصہ لینے سے انکارکیا۔

ذرائع کے مطابق علامہ راجا ناصر عباس نے خالد خورشید کو گلگت بلتستان میں مشترکہ جلسے کرنیکا کہا جس پر خالد خور شید نے کہا کہ جلسے کے لیے پارٹی کے پاس پیسے نہیں ہیں۔ذرائع نے یہ بھی بتایاکہ پی ٹی آئی قیادت نے ایم ڈبلیو ایم کے ساتھ اتفاق نہ ہونیکی وجہ مذہبی بنیادوں پر ووٹ کو قرار دیا۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی قیادت سے ایم ڈبلیو ایم، پی کے میپ سمیت مزید دو جماعتوں کی قیادت کے رابطے ہوئے لیکن اتفاق نہ ہوسکا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔