اسلام آباد (آئی پی ایس)نجکاری کمیشن حکام کے مطابق ڈسکوز کی نجکاری میں چین، قطر، سعودی عرب اور ترکیے سرمایہ کاری کے لیے دلچسپی کا اظہار کر رہے ہیں۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے نجکاری کے اجلاس میں نجکاری کمیشن حکام نے بریفنگ میں بتایا کہ ڈسکوز کی نجکاری میں چین، قطر، سعودی عرب اور ترکیے سرمایہ کاری کے لیے دلچسپی کا اظہار کر رہے ہیں۔
حکام کے مطابق چاروں ملک مقامی سرمایہ کاروں کے ساتھ مل کر نجکاری میں حصہ لیں گے۔ حکام کا کہنا تھا کہ عالمی ومقامی سرمایہ کار کو ایک سے زیادہ ڈسکو کی خریداری کی اجازت نہیں ہوگی، ڈسکوز کی نجکاری کے لیے چین ، ترکیے ، سعودی عرب اور قطر میں روڈ شو منعقد کیے جائیں گے۔ رپورٹ کے مطابق حکومت نے فیسکو،گیپکو اور آئیسکو کے 51 سے 100 فیصد شیئر فروخت کرنیکا فیصلہ کیا ہے۔

