ہومتازہ ترینبین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی میں لڑکے سے زیادتی کی ذمہ داری سکیورٹی ہیڈ پر عائد

بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی میں لڑکے سے زیادتی کی ذمہ داری سکیورٹی ہیڈ پر عائد

اسلام آباد،بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی میں لڑکے کے ساتھ مبینہ بدفعلی سے متعلق تحقیقاتی رپورٹ تیار کرلی گئی۔تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیکرٹری کی جانب سے رپورٹ تیار کی گئی جس میں واقعے کی ذمہ داری جامعہ کے شعبہ سکیورٹی کے سربراہ اور سکیورٹی عملے پرعائد کی گئی ہے۔ رپورٹ میں ڈائریکٹر ایڈمن اور سکیورٹی ہیڈ کو تبدیل کرنے اور ذمہ داروں کے خلاف انضباطی کارروائی کی سفارش کی گئی ہے۔آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے رپورٹ میں اہم سفارشات کرتے ہوئے کہا گیا کہ یونیورسٹی میں ایڈمنسٹریشن کے تعاون سے ون فائیو ہیلپ لائن قائم کی گئی، یونیورسٹی ہاسٹلز میں قائم طالب علموں کا ڈیٹا ضلعی انتظامیہ سے شیئر کیا جائے اور ضلعی انتظامیہ کو ہاسٹلز کا دورہ کرنے کی اجازت دی جائے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔