Sunday, May 17, 2026
ہوماسلام آبادآئی جی اسلام آباد کا مرکزی امام بارگاہ سے برآمد ہونیوالے جلوس کے روٹ کا دورہ،سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا

آئی جی اسلام آباد کا مرکزی امام بارگاہ سے برآمد ہونیوالے جلوس کے روٹ کا دورہ،سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا

اسلام آباد،آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان نے مرکزی امام بارگاہ اثنا عشری سے برآمد ہونے والے جلوس کے روٹ کا دورہ کیا، اس موقع پر ڈی آئی جی آپریشنز ،ایس ایس پی آپریشنز،ایس ایس پی ٹریفک و دیگر پولیس افسران ہمراہ تھے، جلوس کے روٹ کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے مناسب ہدایات بھی دیں۔
اس موقع پر آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ جلوس کیلئے سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں ، سیکورٹی نقطہ نظر سے امام بارگاہ کو جانیوالے راستوں کو کنٹینر کے ذریعے عارضی طور پر سیل کیا گیا ہے، جلوس کے راستے میں آنے والی تمام چھوٹی بڑی گلیوں کو بھی سیل کیا گیا ہے ،جلوس کے تمام راستوں کے اطراف میں خاردار تار اور قناتین لگائی گئیں ہیں ،جلوس میں داخل ہونے کیلئے واک تھرو گیٹس نصب کیے گئے ہیں ،آنے والے اعزاداروں کو مکمل تلاشی کے بعد جلوس میں شریک ہونے دیا جا رہا ہے، پولیس،رینجرز اور ایف سی کی نفری جلوس کے راستوں پر تعینات ہے ،جلوس کے راستے میں آنیوالی بلند عمارتوں پر شارپ شوٹر تعینات کئے گئے ہیں، جلوس کی سی سی ٹی وی اور ڈرون کیمروں کی مدد سے لائیو مانیٹرنگ کی جا رہی ہے ،بم ڈسپوزل سکواڈ کا عملہ جلوس کے تمام راستوں کی باقاعدہ چیکنگ کررہا ہے ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔