تہران: (آئی پی ایس) ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ یوکرین کے وزیر خارجہ نے ٹیلیفونک رابطے میں یقین دہانی کروائی ہے کہ ایرانی جہاز پر حملہ غیر ارادی تھا اور یوکرین کشیدگی میں اضافہ نہیں چاہتا۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ ایران بھی کشیدگی نہیں چاہتا، تاہم ایرانی شہریوں یا مفادات پر کسی بھی حملے کو ناقابل قبول قرار دیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حملے سے ہونے والے نقصانات کا ازالہ کیا جانا چاہیے، دوسری جانب یوکرین کے وزیر خارجہ آندری سیبیہا نے دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی گفتگو کو واضح اور دوٹوک قرار دیا۔
