ہومتازہ تریناو آئی سی کامسٹیک کی جانب سے مملکتِ مراکش کو یومِ تخت نشینی پر مبارکباد

او آئی سی کامسٹیک کی جانب سے مملکتِ مراکش کو یومِ تخت نشینی پر مبارکباد

اسلام آباد، (آئی پی ایس ) اوآئی سی کامسٹیک نے اپنے رکن ملک مملکتِ مراکش کو یومِ تخت نشینی (Throne Day) کے پُرمسرت موقع پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔

اپنے تہنیتی پیغام میں او آئی سی کامسٹیک نے مراکش کے فرمانروا، عزت مآب شاہ محمد ششم، حکومتِ مراکش اور برادر عوام کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

پیغام میں کہا گیا کہ او آئی سی کامسٹیک مملکتِ مراکش کے لیے مسلسل امن، خوشحالی، ترقی اور بالخصوص سائنس، ٹیکنالوجی، تعلیم اور جدت کے شعبوں میں مزید کامیابیوں کی دعا گو ہے۔

او آئی سی کامسٹیک نے مراکش کے عوام کو یومِ تخت نشینی کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔