اسلام آباد،جنرل سیکرٹری سی ڈی اے آفیسر ایسوسی ایشن نعمت اللہ مسعود اور پریزیڈنٹ چوہدری عامر شہزاد ،چیئر ریاض خان ،سرپرست اعلی میاں محمد نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ چیئرمین سی ڈی اے عامر علی احمد ، ممبر ایڈمن عامر عباس خان ،ممبر فنانس رانا شکیل اصغر کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے ایک نہایت ایماندار محنتی اور فرض شناس آفیسرڈائریکٹر لیگل ایڈوائزر سی ڈی اے آفیسر ایسوسی ایشن نعیم ڈارکو ڈائریکٹر جنرل لا سی ڈی اے کا چارج دیا ۔سی ڈی اے آفیسر ایسوسی ایشن اور پورا سی ڈی اے چیئرمین عامر احمد علی اور ان کی قابل فخرٹیم (ممبر فنانس رانا شکیل اصغر ،ممبر ایڈمن عامر عباس خان اور تمام ممبران جس محنت سے کام کر رہے ہیں۔ تاریخ میں پہلی بار سی ڈی اے آفیسرز اسٹاف کو اتنی خوشیاں ملیں۔ تاریخ میں پہلی بار سی ڈی اے نے چیئرمین عامر علی احمد کی قیادت میں اتنا بڑا بجٹ پیش کیا جسے کی وزیر اعظم عمران خان تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے۔ بیان میں کہا گیا کہ سی ڈی اے آفیسر ایسوسی ایشن چیئرمین عامر علی احمد اور ان کی ٹیم کے ساتھ مل کر اسلام آباد کو دنیا کا خوبصورت دارالحکومت بنانے کے لیے دن رات محنت سے کام کر رہی ہے اور کرتی رہے گی۔جنرل سیکرٹری سی ڈی اے آفیسر ایسوسی ایشن نعمت اللہ مسعود اور پریزیڈنٹ چوہدری عامر شہزاد ،چیئرمین ریاض خان ،سرپرست اعلی میاں محمد نے اپنے مشترکہ بیان میں چیئرمین سی ڈی اے عامر علی احمد،ممبر ایڈمن عامر عباس خان ،ممبر فنانس رانا شکیل اصغر ،ممبر اسٹیٹ نوید الٰہی اور ممبر انجینئرنگ سید منور شاہ کو خراج تحسین پیش کیا اور ہمیشہ کی طرح چیئرمین سی ڈی اے کی قابل فخر ٹیم کے ساتھ مل کر اسلام آباد کو دنیا کو خوبصورت ترین دارالخلافہ بنانے میں دن رات محنت کی جائے گی۔ اس موقع پر تمام ایگزیکٹیو کمیٹی سی ڈی اے آفیسر ایسوسی ،پریزیڈنٹ عامر شہزاد،.چیئرمین محمد ریاض،چیف پیٹرون انجینئر میاں محمد،سینئر چیف پیٹرون ڈاکٹر وحید افضل،سینئر وائس پیٹرون ان چیف محمد قاسم چٹھا،ڈپٹی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر حیدر علی شاہ،سینئر وائس پریزیڈنٹ چوہدری کامران بخت،وائس پریزیڈنٹ اختر رسول، ڈپٹی چیف آرگنائزر میاں طارق،سینئر وائس چیئرمین انجینئر سردار خان زمری، سیکرٹری ویمن آفیئرز ڈاکٹر شمائلہ،سیکرٹری لیگل ایڈوائزر نعیم ڈار،فنانس سیکرٹری آفتاب حسین،انفارمیشن سیکرٹری محمد سلیم اختر،مائنارٹی افیئرزسیکرٹری جاوید مسیح، انفارمیشن جوائنٹ سیکرٹری شبیر تنولی،اسسٹنٹ فنانس سیکرٹری محمد اکرم رانجھا،چیف ایڈوائزر ہیومن ریسورسز آصف علی خان، ڈپٹی سیکرٹری ویمن افیئرز مس نصرت زیب راجہ،ڈپٹی سیکرٹری ایڈمن عبدالرحیم ،ایڈوائزر ریلیجس افیئرز میاں محمد رزاق،ایڈوائزر ریلیجس میٹر ll منظور حسین،ایڈوائزر ریلیجس میٹر lll خالد پرویز،.آفس سیکرٹری بلال خان سمیت دیگر نے لیگل ایڈوائزر سی ڈی اے آفیسر ایسوسی ایشن نعیم ڈار کو ڈی جی لا کا چارج سنبھالنے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی اور چیئرمین سی ڈی اے اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے محنتی اور ایماندار آفیسر کو ڈائریکٹر جنرل لا کا چارج دیا۔
چیئرمین عامر علی احمد کی ہدایت پر نعیم ڈارکو ڈی جی لا سی ڈی اے کا چارج دے دیا گیا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
