Saturday, May 16, 2026
ہومکالم وبلاگزبلاگزکامیابی کے اصول

کامیابی کے اصول

‏تحریر: نوید خان
‎@Naveedmarwat55
کامیابی دراصل بہت خوش رہنا خوب مُسکرانا
ذہین لوگوں میں اپنی جگہ بنانا بچوں میں اپنی محبت جگانا
لوگوں میں موجود بہترین صلاحیتوں کو ڈھونڈنا
خوبصورتی کو سراہنا
آسانیاں پیدا کرنا
دنیا کو پہلے سے بہتر حالت میں چھوڑنا
معاشرے میں مثبت تبدیلیاں لانے کا نام ہے۔
ہم میں سے زیادہ ترلوگ اپنی ناکامیوں کا ذمہ دار قسمت کو ٹہراتے ہیں
حالاکہ قسمت کا ہماری ناکامی میں قصور
اور ہماری کامیابی میں کردار بہت کم حد تک ہوتا ہے
جدید تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ ہماری کامیابی یا پھر ناکامی میں قسمت کا نمبر 23واں ہے
میری نظر میں کامیابی کا صرف ایک ہی فارمولہ ہے
بار بار کوشش کرنا۔
جی ہاں کامیاب ہونے کے لئے بار بار کوشش کیجئے ایک نہ ایک دن آپ ضرور کامیاب ہوجاؤ گے
اور کبھی ہمت مت ہاریں
چٹانوں کا کٹ جانا دریا کی طاقت نہیں بلکہ اس کی روانی واستقامت کی وجہ سے ہوتا ہے
مستقل مزاج لوگ زندگی کا مقصد بھی جلد حاصل کرلیتے ہیں کہ اصل میں انہیں کرنا کیا ہے اور انہیں زندگی میں کیا بننا ہے۔ ہرکامیاب انسان نے اُس کامیابی کی قیمت چکا کرہی وہ کامیابی حاصل کی ہوتی ہے۔ اورپھرایسے ملک میں جہاں بہت محدود وسائل اورمواقع ملتے ہیں کامیاب ہونے کے لئے تو اگر کوئی کامیاب ہے یا پھرہورہا ہے ہمیں اُس کی کامیابی کو کھلے دل سے سراہنا چاہیے۔۔ کیونکہ ہر کامیاب انسان اپنے ساتھ بہت سارے لوگوں کو کامیاب کرتا ہے یا پھر بہت سارے لوگوں کو کامیابی کا راستہ دے جاتا ہے۔
یہ دنیا ایسے لوگوں کو بھلا دیتی ہے جو اس دنیا کے لئے اہم نہیں ہوتے۔ اوراس دنیا کے لئے اہم صرف وہ لوگ ہوتے ہیں جو انسانیت کی فلاح وبہبود کیلئے اپنی جان مال اور وقت لگاتے ہیں کیونکہ اصل جینا دراصل دوسروں کیلئے جینا ہے۔
بہت سارے کامیاب لوگ اتنی مصروف زندگی گزاررہے ہوتے ہیں کہ ان کے پاس کسی کی رہنمائی کا وقت ہی نہیں ہوتا ان میں کچھ لوگ یہ رازہی نہیں بتاتے شاہد اس ڈر سے کہ دوسرے اُن کی جگہ نہ لے لیں حالانکہ حقیقت اس سے مختلف ہے کسی کو راستہ دینے سے آپ کا بھی راستہ صاف ہوتا ہے۔ کامیاب لوگوں کو کچھ وقت دوسروں کی صلاحیتوں کو ڈھونڈنے اور پھر اُن صلاحیتوں کو کامیابی کی راہ پر ڈالنے کیلئے بھرپورکوشش کرنا چاہیے۔
ایک ستائیس سالہ نوجوان نے صرف اپنی ہائی سکول کی تعلیم کے ساتھ ایک مختصر سی مدت میں بہت کچھ حاصل کرلیا۔ یہی انسان صرف تین برس پہلے اپنی ذاتی بائیک تک نہیں رکھتا تھا اور اب ایک صحت مند، سماجی عزت و احترام اورلامحدود کامیابی کا حامل ایک امیر کاروباری ہے۔
یہ سب نا قابلِ یقین لگ رہا ہے اور سب سے حیرت انگیز احساس یہ ہے کہ وہ انسان کوئی اور نہیں بلکہ میں خود ہوں اور یہ میری کہانی ہے۔
میرا ہرگز یہ مطلب نہیں میری زندگی کامیابیوں کی انتہا ہے۔ ظاہر ہے ہم سب کے اپنے کچھ خواب ہوتے ہیں اور کچھ نظریات ہوتے ہیں، جنہیں ہم اپنی زندگی میں پورا کرنا چاہتے ہیں۔
اس لئے ہمیں اپنے خواب پورے کرنے کے لئے آج سے شروعات کرنا چاہیے۔ تاکہ ہمارے خواب جلد از جلد پورے ہو۔۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔