اسلام آباد،وفاقی ترقیاتی ادارے (سی ڈی اے ) کی جانب سے اپنے سنیئر افسر کو ریٹائرمنٹ پر عزت دینے کا انوکھا واقعہ سامنے آیا ہے ،عہدے سے ریٹائر ہونیوالے ڈی جی ایاز احمد خان کو رخصتی سے چند گھنٹے قبل ممبر پلاننگ و ڈیزائن تعینات کر دیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق بدھ کو ڈائریکٹر جنرل سی ڈی اے ایاز احمد خان مدت ملازمت پوری ہونے کے بعد عہدے سے ریٹائر ہو گئے ۔ تاہم انکی ریٹائرمنٹ پر سی ڈی اے کی طرف سے انوکھا اقدام اٹھایا گیا ہے اور انکی رخصتی سے چند گھنٹے قبل ڈائریکٹر جنرل سی ڈی اے ایاز احمد خان کو ممبر پلاننگ و ڈیزائن کی اضافی ذمہ داریاں سونپ دی گئیں ، عارضی بنیادوں پر چارج سونپے جانے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا تھا ، تاہم نوٹیفکیشن جاری ہونے کے چند گھنٹے بعد ہی ایاز احمد خان مدت ملازمت پوری کرنے کے بعد عہدے سے ریٹائر ہو گئے۔
ہوماسلام آبادسی ڈی اے نے سینیئر آفیسر کو عزت سے کیا ریٹائر، ایاز خان کو ریٹائرمنٹ والے دن ہی ممبر پلاننگ بنا دیا
سی ڈی اے نے سینیئر آفیسر کو عزت سے کیا ریٹائر، ایاز خان کو ریٹائرمنٹ والے دن ہی ممبر پلاننگ بنا دیا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
