اسلام آباد،وفاقی ترقیاتی ادارے (سی ڈی اے ) کی جانب سے اپنے سنیئر افسر کو ریٹارمنٹ پر عزت دینے کا انوکھا واقعہ سامنے آیا ہے ،عہدے سے ریٹائر ہونیوالے ڈی جی ایاز احمد خان کو رخصتی سے چند گھنٹے قبل ممبر پلاننگ و ڈیزائن تعینات کر دیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق بدھ کو ڈائریکٹر جنرل سی ڈی اے ایاز احمد خان مدت ملازمت پوری ہونے کے بعد عہدے سے ریٹائر ہو گئے ۔ تاہم انکی ریٹارمنٹ پر سی ڈی اے کی طرف سے انوکھا اقدام اٹھایا گیا ہے اور انکی رخصتی سے چند گھنٹے قبل ڈائریکٹر جنرل سی ڈی اے ایاز احمد خان کو ممبر پلاننگ و ڈیزائن کی اضافی ذمہ داریاں سونپ دی گئیں ، عارضی بنیادوں پر چارج سونپے جانے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا تھا ، تاہم نوٹیفکیشن جاری ہونے کے چند گھنٹے بعد ہی ایاز احمد خان مدت ملازمت پوری کرنے کے بعد عہدے سے ریٹائر ہو گئے۔
ہوماسلام آبادسی ڈی اے کا سنیئر افسر کو ریٹائرمنٹ پر عزت دینے کا انوکھا کارنامہ ، ڈائریکٹر جنرل ایاز احمد خان کو رخصتی سے چند گھنٹے قبل ممبر پلاننگ و ڈیزائن تعینات کر دیا گیا
سی ڈی اے کا سنیئر افسر کو ریٹائرمنٹ پر عزت دینے کا انوکھا کارنامہ ، ڈائریکٹر جنرل ایاز احمد خان کو رخصتی سے چند گھنٹے قبل ممبر پلاننگ و ڈیزائن تعینات کر دیا گیا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
