اسلام آباد، چیف کمشنر اسلام آباد عامر علی احمد اور آئی جی اسلام آباد کی ہدایت پرڈپٹی کمشنر اسلام آباد محمد حمزہ شفقات اور ایس ایس پی آپریشن ڈاکٹر مصطفی تنویر تلہاڑ میں لینڈ مافیا کے خلاف آپریشن میں موجود رہے
اس موقع پر اسلام آبادپولیس، انتظامیہ، سی ٹی ڈی اور سی ڈی اے کے افسران بھی موقع پرموجود تھے ۔ ڈی سی اسلام آباد کا کہنا تھا کہ ارد گرد کی تمام مساجد میں اعلانات کروا دیئے گئے ہیں اور تمام غیر قانونی تجاوزات کے خلاف بھرپور آپریشن جاری ہے،موضع تلہاڑ ضلع ہری پور کے بارڈر پر لگتا ہے اور یہاں پر پہاڑ کے اوپر قبضہ کرنے کی کوشش کو ناکام بنا دیا گیا ہے۔ ایس ایس پی آپریشنز نے کہا کہ ذمہ داران کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کر لی گئی ہے اور تجاوزات کو مسمار کیا جا رہا ہے ۔
ہوماسلام آباداسلام آباد انتظامیہ ان ایکشن ،ڈی سی حمزہ شفقات اور ایس ایس پی آپریشنز مصطفی تنویر کی نگرانی میں موضع تلہاڑ میں پہاڑ پر قبضے کی کوشش کو ناکام بنا دیا گیا
اسلام آباد انتظامیہ ان ایکشن ،ڈی سی حمزہ شفقات اور ایس ایس پی آپریشنز مصطفی تنویر کی نگرانی میں موضع تلہاڑ میں پہاڑ پر قبضے کی کوشش کو ناکام بنا دیا گیا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
