ہومپاکستانبیرسٹر سلطان محمود صدر آزاد کشمیر کیلئے تحریک انصاف کے امیدوار نامزد

بیرسٹر سلطان محمود صدر آزاد کشمیر کیلئے تحریک انصاف کے امیدوار نامزد

اسلام آباد،وزیر اعظم عمران خان نے بیرسٹر سلطان محمود کو صدر آزاد کشمیر کیلئے امیدوار نامزد کر دیا۔
وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈا پورکے مطابق بیرسٹر سلطان محمود آزاد کشمیر کے صدارتی امیدوار ہوں گے، آزاد کشمیر کے نئے صدر کا انتخاب 17 اگست کو ہوگا،وزیراعظم عمران خان نے بیرسٹر سلطان محمود کے نام کی منظوری دے دی ہے،بیرسٹر سلطان محمود کشمیر کی سیاست میں نمایاں حیثیت رکھتے ہیں۔ واضح رہے کہ صد آزاد کشمیر کیلئے انتخاب 17 اگست کو جبکہ 12اگست کو کاغذات نامزدگی جمع ہونگے، 16 اگست تک کاغذات نامزدگی واپس لیے جا سکیں گے ۔بیرسٹرسلطان محمود ایل اے تھری میرپورسے ممبراسمبلی منتخب ہوئے تھے، پہلے پہل ان کا نام وزارت عظمی کی ڈور میں سب سے مضبوط سمجھا جارہا تھا مگر وزیراعظم پاکستان عمران خان نے سردار عبدالقیوم نیازی کو اس منصب کے لئے موزوں ترین قرار دیا اور انہیں وزیراعظم آزاد کشمیر بنادیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔