‏ سچی محبت

تحریر سمعیہ علی
‎@Bird_0099
وہ 85 سال کا ہے اور ہر جگہ اپنی بیوی کا ہاتھ پکڑ لینے پر اصرار کرتا ہے۔ جب میں نے اس سے پوچھا کہ اس کی بیوی دورکیوں دیکھتی رہتی ہے تو اس نے جواب دیا، ‘کیونکہ اسے الزائمر ہے۔’ اس کے بعد میں نے اس سے پوچھا کہ اگر تم اسے چھوڑ دو تو کیا تمہاری بیوی پریشان ہوگی۔۔۔؟ وہ کہنے لگا کہ اسے کچھ یاد نہیں ہے، وہ نہیں جانتی کہ اب میں کون ہوں۔
اس نے برسوں سے مجھے پہچانا نہیں ہے۔
مجھے بہت حیرت ہوئی اور میں نے کہا،
آپ نے ہر روزاس کی رہنمائی جاری رکھے ہوئے ہیں جہاں بھی جاتے ہیں اس کا ہاتھ پکڑ کر اپنے ساتھ رکھتے ہیں ۔۔ حالانکہ وہ آپ کو نہیں پہچانتی۔۔۔
بزرگ شخص مسکرایا اور میرے طرف میری آنکھوں میں دیکھتے ہوئے گویا ہوا ۔۔۔۔۔۔۔
وہ بھلے نہیں جانتی میں کون ہوں۔۔۔۔۔
مگر میں جانتا ہوں کہ وہ کون ہے۔ ۔۔۔ اور وہ ۔۔۔ میری زندگی ہے میری محبت یے۔۔۔۔۔
سچی محبت خودغرض نہیں ہوتی۔ سچی محبت کرنے والا شخص اپنے جیون ساتھی کی خوشی چاہتا ہے۔ اِس لیے وہ صرف اُس وقت اپنے جیون ساتھی سے محبت کا اِظہار نہیں کرتا جب اُس کا اپنا دل چاہتا ہے بلکہ اُس وقت بھی محبت ظاہر کرنے کی پوری کوشش کرتا ہے جب اُسے محسوس ہوتا ہے کہ اُس کے جیون ساتھی کو محبت کی ضرورت ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔