بیجنگ ،چینی سائنسدانوں نے تحقیق کی ہے کہ سبز چائے پینے سے الزائمر کی بیماری سے محفوظ رہنے میں مدد مل سکتی ہے۔سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ڈیلی میں شائع ہونے والی ایک رپوٹ کے مطابق آبادی کی عمر بڑھنے کے ساتھ ، نیوروڈیجینریٹو امراض، بشمول الزائمر کی بیماری کی شرح میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔آنہوئی زرعی یونیورسٹی اورچائنہ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے سائنسدانوں نے اپنی تحقیق میں انکشاف کیا کہ سبز چائے عصبی خلیوں کے درمیان رابطے کے مقام کو نقصان کو کم اور سیکھنے اور یاداشت کو بہتر بنانے میں مدد کر سکتی ہے۔ یہ تحقیق چائے پینے اور اس کے مزید استعمال سے الزائمر کی بیماری کو روکنے کے طریقہ کار کے لیے ایک نظریاتی بنیاد فراہم کرتی ہے۔ یہ تحقیق حال ہی میں جریدے مالیکیولر نیوٹریشن اینڈ فوڈ ریسرچ میں شائع ہوئی ہے۔
سبز چائے الزائمر کی بیماری سے محفوظ رکھ سکتی ہے: تحقیق
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
