ہومکالم وبلاگزبلاگزآزادی ایک نعمت

آزادی ایک نعمت

تحریر: نوید خان
‎@Naveedmarwat55
میرے محبوب وطن تجھ پہ اگر جان ہو نثار
میں یہ سمجھوں گا ٹھکانے لگا سرمایہِ تن
آزاد ہر وہ شخص اور قوم ہے جس پر اللّہ تعالیٰ کے علاوہ کسی اور کا حکم نہ چلتا ہوں جو اللّہ کے سوا کسی اور کے سامنے نہ جھکتی ہو۔
آزادی کی اصل قدروقیمت اُن کو ہوگی جنہوں نے انگریزوں کی غلامی دیکھی اور پھر سکھوں اور ہندؤں کا ظلم و ستم سہا۔ کوئی بھی غیرت مند قوم وہ تکالیف اور قربانیاں نہیں بھول سکتی۔
میں اکثر سوچتا ہوں کتنے خوش نصیب ہوں گے وہ لوگ جنہوں نے ریڈیو پریہ خبر سنی ہوگی۔
“یہ ریڈیو پاکستان ہے۔۔آپ کو پاکستان مبارک ہو۔۔
قوموں کی زندگی میں ایسے دن بھی آتے ہیں جو تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھیں جاتے ہیں ویسے تو
مسلمانوں کے لئے الگ وطن کسی نعمت سے کم نہیں اور پھر آزادی بھی رمضان کے مہینے میں ملی ہو اور لیلتہُ القدر کی مبارک رات ہو تو وطن سے محبت ایمان کو بڑھا دیتی ہے
بحیثیت قوم اب ہمارا فرض بنتا ہے کہ اس پاکستان کو ہم ویسا پاکستان بنائے جیسا پاکستان ہمارے عظیم ترین لیڈر اور رہنما قائداعظم محمد علی جناح اورعلامہ اقبال نے سوچا تھا یا بنانا چاہتے تھیں
اور یہ صرف و صرف تب ممکن ہوگا جب ہم اس ملک کی تعمیروترقی میں اپنا کردار ادا کریں گے۔ کیونکہ ہمارے پیارے وطن کو قائم و دائم رہنا ہے قیامت تک۔
اے وطن ہم تجھ سے محبت بے شمار کرتے ہیں
اے وطن ہم تیری عظمت کو سلام کرتے ہیں
پاکستان زندآباد

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔