ایبٹ آباد،جماعت اسلامی یوتھ کے زیر انتظام 8 اگست سے چترال سے شروع ہونے والا یوتھ کاروان 11 اگست کو دن ایک بجے ضلع ایبٹ آباد کی حدود میں پہنچے گا۔
قلندرآمد چوک پر کاروان کا استقبال کیا جائے گا۔ اس موقع پرامیر ضلع ساجد قریش عباسی، عبدالرزاق عباسی، جاوید اختر سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی ضلع ایبٹ آباد، امجد خان جدون امیر جماعت اسلامی ایبٹ آباد شہر، جواد تنولی صدر جے آئی یوتھ ایبٹ آباد میں کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواران کاروان کا استقبال کرینگے۔ کاروان ایبٹ آباد کی مختلف شاہراہوں سے ہوتا ہوا ایبٹ آباد شہر میں داخل ہوگا اور مختلف مقامات پر رہنما خطاب کرینگے۔ اس کاروان کی قیادت سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان امیر العظیم، صدر جے آئی یوتھ پاکستان زبیر احمد گوندل ، خیبرپختونخواہ جے آئی یوتھ کے صدر صدیق احمد پراچہ کرینگے۔
جے آئی یوتھ کارواں ایبٹ آباد کی طرف گامزن ، مرکزی قیادت استقبال کریگی
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
