Friday, September 20, 2024
ہومبریکنگ نیوزفلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات قائم نہیں کریں گے: سعودی ولی عہد

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات قائم نہیں کریں گے: سعودی ولی عہد

جدہ (سب نیوز )سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے واضح کیا ہے کہ فلسطینی ریاست کے قیام تک ہم اسرائیل سے تعلقات قائم نہیں کریں گے۔عرب میڈیا کے مطابق بدھ کو ریاض میں سعودی مجلس شوری کا سالانہ اجلاس منعقد ہوا جس میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے خصوصی شرکت کی۔

سالانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ فلسطینی قوم کے خلاف اسرائیل کی سنگین حملوں کی شدید مذمت کرتے ہیں، مسئلہ فلسطین سعودی عرب کی ترجیحات میں سر فہرست ہے۔سعودی ولی عہد نے کہا کہ فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے والے ممالک کے شکر گزار ہیں، سعودی عرب فلسطینی ریاست کے قیام کی کوششوں کیلئے راہیں ہموار کر رہا ہے۔ شہزادہ محمد بن سلمان کا کہنا تھا کہ فلسطینی ریاست کے قیام تک ہم اسرائیل سے تعلقات قائم نہیں کریں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔