اسلام آباد (سب نیوز)وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا میں سول انتظامیہ کی معاونت کے لیے پاک فوج کی تعیناتی کا باضابطہ حکم نامہ جاری کردیا ہے۔حکم نامے کے مطابق آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت خیبرپختونخوا میں پاک فوج کے دستوں کی تعیناتی کی منظوری دی گئی ہے۔
حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ پاک فوج کی تعیناتی کا مقصد شہریوں کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنانا ہے۔حکم نامے کے مطابق پاک فوج کے دستے سرکاری تنصیبات کا تحفظ یقینی بنانے کے لیے بھی سول انتظامیہ کی معاونت کریں گے۔واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی منظوری دے دی ہے۔
خیبرپختونخوا میں سول انتظامیہ کی معاونت کیلئے پاک فوج تعینات،نوٹیفکیشن جاری
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
