ہومپاکستانخیبرپختونخوا کا سسٹم ری سیٹ کر دیا گیا، صوبے کے عوام کو یوم نجات مبارک ہو، اختیار ولی

خیبرپختونخوا کا سسٹم ری سیٹ کر دیا گیا، صوبے کے عوام کو یوم نجات مبارک ہو، اختیار ولی

اسلام آباد(آئی پی ایس )وزیراعظم کے معاون خصوصی اختیار ولی نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کا سسٹم ری سیٹ کر دیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی اختیار ولی نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کا سسٹم ری سیٹ کر دیا گیا ہے

صوبے کے عوام کو یوم نجات مبارک ہو۔ اختیار ولی نے کہا کہ کے پی میں لا قانونیت، کرپشن، منشیات کے سوداگروں کا راج ہے۔ پولیس کو ربڑ اسٹیمپ بنا دیا گیا۔ وفاقی کابینہ کا یہ ایکشن بہت پہلے ہو جانا چاہیے تھا۔ان کا کہنا تھا کہ امن خیبر پختونخوا کے عوام کا بھی حق ہے۔ صوبے کے معاملات کو بہت پہلے حل کر لینا چاہیے تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔