فیصل آباد (سب نیوز )چیمپئنز ون ڈے کپ میں محمد رضوان کی مارخورز نے سعود شکیل کی ڈولفنز کو 92 رنز سے ہراکر ایونٹ میں مسلسل تیسری کامیابی حاصل کرلی۔فیصل آباد میں کھیلے گئے میچ میں مارخورز نے پہلے بیٹنگ کر تے ہوئے 9 وکٹ پر 284 رنز بنائے۔
کامران غلام نے ٹورنامنٹ کی دوسری سنچری اسکور کی اور 113 رنز بناکر نمایاں رہے۔ محمد رضوان نے 51 اور سلمان علی آغا نے 49 رنز بنائے۔ڈولفنز کی جانب سے فہیم اشرف نے 4 اور میر حمزہ نے 2 کھلاڑیوں کو آٹ کیا۔285 رنز کے ہدف کے جواب میں ڈولفنز کی ٹیم 192 رنز بناکر آٹ ہوگئی۔ آصف علی 50 اور سعود شکیل 41 رنز بناکر نمایاں رہے۔ صاحبزادہ فرحان نے 24 اور فہیم اشرف نے 15 رنز کی اننگز کھیلیں۔