یاسین(آئی پی ایس )سلگان کے نوجوانوں کا ایک اہم اجلاس وزیر ہوٹل ہندور میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں سلگان کے درجنوں نوجوانوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں یاسین بالخصوص سلگان کے عوامی و سماجی مسائل کے حل، روڈ، ہیلتھ، نیٹ ورک، احساس پروگرام میں بہتری، بجلی و پانی کے مسائل کے حل سمیت، منشیات کے روک تھام سمیت دیگر اہم مسائل کے حل کے لئے متحدہ طور پر تحریک چلانے کا اعلان کیا گیا۔ اس دوران تمام نوجوانوں نے متفقہ طور پر “یوتھ ایکشن کمیٹی” کا قیام عمل میں لایا گیاجو ابتدائی طور پر سلگان میں مختلف ایشوز کے حوالے سے تحریک کو منظم کرے گی اور اس کے بعد تھوئی سندھی سمیت یاسین بھر میں مسائل کے حل کے لئے جدوجہد کرے گی۔ اجلاس میں یوتھ ایکشن کمیٹی کی لئے ارگنائزنگ کمیٹی تشکیل دی گئی جس میں شیرنادر شاہی، عزت شاہ، راجہ خالد، مبشر شفیع، نذیر علی، مبشرشاہ ، خیرامان، آزاد ولی، عنایت کریم کو متفقہ طور پر ارگنائزنگ کمیٹی کا ممبر چنا گیا اور ارگنائزنگ کمیٹی کے ممبران سمیت جنرل باڈی کے ممبران نے متفقہ طور پر نوجوان سیاسی رہنما شیرنادر شاہی کو یوتھ ایکشن کمیٹی کا ترجمان منتخب کیا گیا۔ اجلاس میں اس بات پر اتفاق ہوا کہ ارگنائزنگ کمیٹی پورے سلگان اور یاسین سطح پر تحریک کو منظم کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کرے گی اور پلان کے مطابق تمام ایشوز کو ہائی لائے اور ان کے حل کے لئے کام کرے گی۔ آرگنائزنگ کمیٹی کی یہ زمہ داری ہوگی کہ وہ گاوں اور محلہ سطح پر تحریک کے لئے ممبر سازی مہم چلائے گی اور تمام لائحہ عمل طے کرے گی۔اجلاس میں یہ اس بات پر تشویش کا اظہار کیا گیا کہ لالک جان شہید کے نام پر بننے والی ڈسپنسری میں میڈیکل آفیسر کا نہ ہونا اہم مسئلہ ہے اور نااہل ٹھکیدار کی وجہ سے میٹل روڈ کی ناقص تعمیر پر بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت اور انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ وہ ان ایشوز پر فوری نوٹس لیں ورنہ جلد احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔اجلاس میں دیگر یوتھ جن میں علی اشرف، بشارت حسین، راجہ بہرام خان شاد، شاہ جہان بروشو، شریف سجیل و دیگر نے شرکت کی۔
ہوماسلام آبادسلگان کے نوجوانوں کا اہم اجلاس، یوتھ ایکشن کمیٹی قائم، شیرنادرشاہی کو متفقہ طور پر یوتھ ایکشن کمیٹی کا ترجمان منتخب کیا گیا ،عوامی مسائل کے حل کے لئے متحدہ طور پر تحریک چلانے کا اعلان
سلگان کے نوجوانوں کا اہم اجلاس، یوتھ ایکشن کمیٹی قائم، شیرنادرشاہی کو متفقہ طور پر یوتھ ایکشن کمیٹی کا ترجمان منتخب کیا گیا ،عوامی مسائل کے حل کے لئے متحدہ طور پر تحریک چلانے کا اعلان
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

