اسلام آباد(آئی پی ایس )پاکستان تحریک انصاف کی الیکشن کمیٹی کی منظوری کے بعد وزیر اعظم پاکستان و چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان، وزیر امور کشمیرعلی امین اور وائس چیئرمین الیکشن کمیٹی سردار تنویر الیاس خان کے حلقہ جات میں دوروں کا شیڈول جاری کردیا گیا۔پہلے مرحلے میں وزیر امور کشمیر علی امین گنڈاپور اور سردار تنویر الیاس خان مختلف انتخابی حلقوں میں عوامی اجتماعات سے خطاب کریں گے اور دوسرے مرحلے میں عمران خان چار شہروں میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ 12 جولائی کووزیر امور کشمیر علی امین گنڈاپور صبح ساڑھے نو بجے اسلام آباد سے راولاکوٹ کیلئے روانہ ہوں گے۔ دن ساڑھے 11 بجے آزادپتن کے مقام پر سردارتنویر الیاس خان سمیت پارٹی کے رہنما و کارکنان ان کااستقبال کریں گے۔ آزادپتن کے مقام پر پارٹی کی تقریب ہو گی جہاں شمولیتیں ہوں گی۔ دن بارہ بجے جنڈاٹھی کے مقام پر علی امین گنڈاپور اور سردار تنویر الیاس خان بیگم شاہدہ صغیر خان کے حلقے میں عوامی اجتماع سے خطاب کریں گے۔ دن تین بجے کے بعد وفاقی وزیر امور کشمیر علی امین اور سردار تنویر الیاس خان ہجیرہ میں پارٹی کے جلسے سے خطاب کریں گے۔ شام پانچ بجے عباسپور میں بھی دونوں مرکزی رہنما شرکت کریں گے اور جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ رات کا قیام محمود گلی لسڈنہ کے مقام پر ہو گا۔13 جولائی کو وفاقی وزیر امور کشمیر علی امین محمود گلی سے باغ کے دورے کیلئے صبح ساڑھے 10 بجے نکلیں گے جہاں سردار تنویر الیاس خان کے انتخابی حلقے وسطی باغ میں ہاڑی گہل کے مقام پر عوامی اجتماع سے خطاب کریں گے ۔ شام پانچ بجے علی امین اور سردار تنویر الیاس خان کھایگلہ کے مقام پر جلسہ عام سے خطاب کریں گے اور سرکٹ ہاوس راولاکوٹ میں قیام کریں گے۔ 14 جولائی کی صبح وفاقی وزیر امور کشمیر علی امین دن 1 بجے دھیرکوٹ پہنچیں گے جہاں امیدوار اسمبلی میجر لطیف خلیق کے جلسے سے خطاب کریں گے۔ شام 4 بجے دھیرکوٹ سے کھاوڑہ مظفرآباد میں جلسہ عام میں شرکت کیلئے پہنچیں گے اور رات کو پی سی مظفرآباد میں قیام کریں گے۔15 جولائی کو وزیر امور کشمیر صبح ساڑھے 10 بجے پٹہکہ میں جلسے میں شرکت کیلئے روانہ ہوں گے جہاں علی امین ، سردار تنویر الیاس و دیگر قائدین خطاب کریں گے۔ دن تین بجے گڑھی دوپٹہ میں جلسہ عام میں شرکت کریں گے اور شام پانچ بجے چناری مینں جلسے سے خطاب کریں گے۔ اور رات کو قیام پی سی ہوٹل مظفرآباد میں ہو گا ۔ 16 جولائی کو وفاقی وزیر وامور کشمیر ن اور سردار تنویر الیاس خان نیلم اور لیپہ میں بذریعہ ہیلی کاپٹر جلسوں میں شرکت کیلئے جائیں گے ۔ 17 جولائی کی صبح 10 بجے باغ میں وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے دورے کے سلسلہ میں جائیں گے جہاں عمران خان کے ساتھ سردار تنویر الیاس خان کے ہمراہ باغ جلسے سے خطاب کریں گے اور وزیر اعظم پاکستان کے ہمراہ اسلام آباد روانہ ہوں گے۔ 18 جولائی کو وزیر اعظم عمران خان میرپور اور بھمبر میں الگ الگ جلسہ عام سے خطاب کریں گے جہاں وزیر امور کشمیر علی امین اور سردار تنویر الیاس خان بھی خطاب کریں گے۔ 19 جولائی کو وزیر اعظم عمران خان مظفرآباد میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے ۔ 20 جولائی کو وزیر امور کشمیر اور سردار تنویر الیاس کان کوٹلی کوھئی رٹہ میں دن گیارہ بجے جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔
وزیر اعظم کے آزاد کشمیرکے انتخابی حلقوں کے دورے کا نیا شیڈول جاری ، پہلے مرحلے میں علی امین گنڈاپور اور سردار تنویر الیاس اجتماعات سے خطاب کرینگے
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

