انقرہ (سب نیوز)وزیر اعظم شہباز شریف نے دورہ ترکیہ میں کوپ 31سربراہی اجلاس میں شرکت کی اور اس دوران عالمی رہنماوں سے غیر رسمی ملاقاتیں بھی کیں۔
وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق کوپ 31 کانفرنس ہال پہنچنے پر ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے وزیراعظم محمد شہباز شریف کا پرتپاک استقبال کیا۔وزیراعظم محمد شہباز شریف کا کوپ 31 کانفرنس میں شریک عالمی رہنمائوں کے ہمراہ گروپ فوٹو ہوا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کانفرنس میں شریک عالمی رہنمائوں سے ملاقات کی، ان سے مصافحہ کیا اور خیرسگالی کے جملوں کا تبادلہ کیا۔اس دوران وزیرِ اعظم نے عالمی رہنماوں سے غیر رسمی ملاقاتیں بھی کیں۔
وزیرِ اعظم کی مملکت سعودی عرب کے وزیرِ برائے توانائی شہزادہ عبد العزیز بن سلمان آل سعود، بنگلہ دیش کے وزیرِ اعظم طارق رحمن اور اسلامی تعاون تنظیم کے سیکریٹری جنرل اسماعیل اولد شیخ احمد سے ملاقاتیں ہو۔وزیرِ اعظم کی فلسطین کے وزیرِ اعظم محمد مصطفی سے بھی ملاقات ہوئی،وزیرِ اعظم شہباز شریف نے فلسطینی عوام کے ساتھ حکومت اور پاکستان کے عوام کی جانب سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا،فلسطینی وزیرِ اعظم نے عالمی سطح پر فلسطینی عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم کے خلاف موثر انداز میں آواز اٹھانے اور فلسطینی موقف کی تائید پر حکومت اور پاکستان کے عوام کا شکریہ ادا کیا۔
وزیرِ اعظم کی خاتون اول ترکیہ امینہ اردوان، شام کے صدر احمد الشرع، مملکت سعودی عرب کے وزیرِ مملکت برائے خارجہ عادل بن احمد الجبیر اور ورلڈ بینک کے صدر اجے بنگا سے بھی ملاقاتیں ہوئیں۔خوشگوار ماحول میں ہوئی ان ملاقاتوں میں وزیرِ اعظم اور عالمی رہنماوں کے مابین دو طرفہ تعلقات کی مضبوطی اور خطے کی صورتحال پر گفتگو ہوئی،ملاقاتوں میں موسمیاتی تبدیلی کے مضر اثرات سے سب سے ذیادہ متاثر ممالک کی مشکلات کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کی اہمیت کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی۔
وزیراعظم کی دورہ ترکیہ میں کاپ31سربراہی اجلاس میں شرکت ، عالمی رہنماوں سے ملاقاتیں
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
