اسلام آباد (آئی پی ایس )چیف کمشنر اسلام آباد و چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھا وا کی زیر صدارت شہر میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کے حوالے سے اجلاس۔ اجلاس میں ڈی سی، ڈی آئی جی آپریشنز، انفورسمنٹ ، انوائرمنٹ، بلڈنگ کنٹرول اور اسلام آباد کے متعلقہ اے سی ایز کی بھی شریک ہوئے ۔
اس موقع پر چیئر مین سی ڈی اے نے کہا کہ شہر بھر میں تجاوزات کے خاتمے کے لئے بھر پور مہم چلا کر رٹ کو مزید مضبوط کیا جائے۔ انفورسمنٹ ، انوائرمنٹ اور متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر مل کر انسداد تجاوزات آپریشن کو کامیاب بنائیں۔ اتجاوزات کے خاتمے کے بعد کڑی نگرانی کا عمل بھی جاری رکھا جائے ۔ را راول ڈیم میں بہنے والے نالوں کے اطراف میں تعمیر کی گئی تجاوزات کے خلاف بھر پور کاروائی کی جائے تا کہ راول ڈیم کے پانی کو آلودگی سے بچایا جائے ۔غیر قانونی قابضین سے خالی کروائی گئی جگہوں پر دوبارہ تجاوزات کرنے والوں کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی جائیں گی۔
مسلسل تجاوزات کا ارتکاب کرنے والوں کو گرفتار کیا جائے ۔تجاوزات سے خالی کرائی گئی جگہوں کو باڑ لگا کر دوبارہ قبضے سے روکا جائے ۔ زون تھری اور مارگلہ ہلز میں ہر طرح کی کمرشل سرگرمیوں کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ زون تھری میں تمام طرح کی تعمیراتی سرگرمیوں کو روکنے کے لئے دفعہ 144 کے نفاذ کا بھی فیصلہ کیا گیا۔
