ہومبریکنگ نیوزبنگلادیشی صدر نے سابق وزیراعظم خالدہ ضیا کو رہا کرنے کا حکم دے دیا

بنگلادیشی صدر نے سابق وزیراعظم خالدہ ضیا کو رہا کرنے کا حکم دے دیا

ڈھاکا(سب نیوز ) بنگلا دیش کے صدر نے سابق وزیراعظم اور اپوزیشن رہنما خالدہ ضیا کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق بنگلا دیش کے صدر محمد شہاب الدین نے سابق وزیراعظم اور مرکزی اپوزیشن جماعت بی این پی کی سربراہ خالدہ ضیا کی رہائی کا حکم جاری کیا ہے۔خبرایجنسی کے مطابق خالدہ ضیاکی رہائی کا حکم صدارتی اجلاس میں دیا گیا۔

خیال رہے کہ 79 سالہ خالدہ ضیا 2 مرتبہ بنگلادیش کی وزیراعظم رہ چکی ہیں، وہ 2020 میں17سال کی قید کی سزا سے رہائی کے بعد سے گھر میں نظر بندی کی زندگی گزار رہی ہیں اور گزشتہ کچھ عرصے سے وہ اسپتال میں داخل ہیں، وہ ذیابیطس اور دل کے مسائل کے ساتھ ساتھ جگر کی سوزش کے عارضیکا شکار ہیں۔واضح رہیکہ چند گھنٹے قبل ہی ان کی حریف بنگلادیشی وزیراعظم حسینہ واجد 36 روز سے جاری طلبا تحریک کے نتیجے میں اقتدار چھوڑ کر بھارت فرار ہوئی ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔