Thursday, May 21, 2026
ہومپاکستانجماعت پر پابندی کا معاملہ، پی ٹی آئی کا حکومتی پریس کانفرنس کا باضابطہ جواب دینے کا فیصلہ

جماعت پر پابندی کا معاملہ، پی ٹی آئی کا حکومتی پریس کانفرنس کا باضابطہ جواب دینے کا فیصلہ

اسلام آباد(آئی پی ایس )تحریک انصاف پر پابندی کے معاملہ پر پی ٹی آئی نے حکومتی پریس کانفرنس کا باضابطہ جواب دینے کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی نے سیاسی اور قانونی محاذ پر یکساں میدان میں اترنے کا فیصلہ کیا ہے، پی ٹی آئی پہلے مرحلہ میں کور کمیٹی کا مشاورتی اجلاس بلائے گی۔کورکمیٹی اجلاس میں پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کے حکومتی فیصلہ پر مشاورت ہو گی، پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کا بھی مشاورتی اجلاس بلایا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما پریس کانفرنس کر کے حکومتی فیصلوں پر ردعمل دیں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔