Thursday, May 21, 2026
ہومپاکستانتحریک انصاف پر پابندی کا فیصلہ خوش آئند ہے،اختر اقبال ڈار

تحریک انصاف پر پابندی کا فیصلہ خوش آئند ہے،اختر اقبال ڈار

لاہور (آئی پی ایس )پاکستان تحریک انصاف نظریاتی کے چیئرمین اختر اقبال ڈار نے حکومت کی جانب سے پی ٹی آئی پر پابندی عائد کرنے کے فیصلے کی حمایت کی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف (نظریاتی)کے چیئرمین اختر اقبال ڈار نے وزیر اطلاعات ونشریات عطا تارڑ کی پریس کانفرنس میں پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کے حکومتی فیصلے کے اعلان کا خیر مقدم اور حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی پر پابندی کا فیصلہ خوش آئند ہے۔اپنے بیان میں اختر اقبال ڈار کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی کو غیر آئینی طور پر توڑنا بھی حقیقت ہے، عدلیہ کو فیصلہ کرنا ہے کہ مقبولیت والے لیڈر کو آئین توڑنے کی اجازت ہونی چاہیے؟۔انہوں نے مزید کہا کہ آرٹیکل 6 اور توشہ خانہ کیس میں مطلوب تمام افراد کو کٹہرے میں لانا ہوگا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔