لاہور ، پاکستان سپر لیگ کے آفیشل سپانسر پارک ویو سٹی کی جانب سے روزانہ دی جانے والی میڈیا مہم میں لاکھوں شہریوں نے شرکت کی اور ان کیلئے روزانہ کی بنیاد پر سام سنگ گلیکسی ٹیبلٹ کے تحائف تقسیم کئے جاتے رہے جبکہ آخری روز اسلام آباد کے شہری ولید خالد کو پارک ویو سٹی کی طرف سے پانچ مرلے کے پلاٹ کا انعام ملا
پارک ویو سٹی پاکستان سپر لیگ کے تمام میچز کا آفیشل سپانسر تھا جس کی طرف سے شہریوں کی دلچسپی برقرار رکھنے کیلئے میوزیکل ایونٹ مووی دکھانے کے علاوہ روزانہ ٹی وی اسیکرین پر مختلف سوالات کئے جاتے تھے جن کے درست اور پہلے جواب دینے والوں کی قرعہ اندازی میں روزانہ سام سنگ گلیسکی ٹیبلٹ دیئے گئے ، پارک ویو سوسائٹی کے ڈائریکٹر سیل فرید ذکا باجوہ نے بتایا کہ انکے ادارے کا پاکستان سپر لیگ کی اسپانسر شپ کرنے کا تجربہ شاندار رہا ، جس میں اندورون اور بیرون ملک سے شہریوں نے شرکت کی اور انکے آفیشل پیجز اور سوشل میڈیا پر شاندار رسپانس ملا ہے جس وہ آئندہ بھی جاری کھیں گے ۔ انہوں نے بتایا کہ مجموعی طور پر اس کمپئین میں لاکھوں لوگوں نے شرکت کی جنہیں روزانہ مختلف انعامات دیئے گئے اور ان میں سے ایک خوش نصیب ولید خالد کو اسلام آباد پارک ویو سٹی میں پانچ مرلے کا پلاٹ تحفے میں دیا گیا ۔ ڈائریکٹر پارک ویو سٹی کا کہنا تھا کہ کھیلوں کی ایسی سرگرمیاں ، بلخصوص کرکٹ ہمارا قومی مزاج بن چکا ہے اور اتفاق ہے کہ آج ہمارے وزیراعظم عمران خان بھی کرکٹ کے میدان سے تعلق رکھتے ہیں ، لہذا پارک ویو سٹی کی طرف سے کرکٹ کی اسپانسر شپ ہم سب کیلئے اعزاز ہے جس میں بھرپور شرکت کرنے پر اپنی تمام ٹیم کو شاباش دیتے ہیں ، بلخصوص لاہور قلندر کو شاباش دیتے ہیں ۔
