ہوماسلام آبادخاور مانیکا پر تشدد کا کیس: بشری بی بی کے وکیل عثمان گِل کی عبوری ضمانت منظور

خاور مانیکا پر تشدد کا کیس: بشری بی بی کے وکیل عثمان گِل کی عبوری ضمانت منظور


اسلام آباد : پی ٹی آئی وکلاء نے خاور مانیکا پر تشدد کے کیس میں ضمانت کے لئے عدالت سے رجوع کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگری عدالت اسلام آباد میں پی ٹی آئی وکلاء کا خاور مانیکا پر تشدد کے کیس میں ضمانت کے لئے عدالت سے رجوع کیا۔
درخواست ضمانت پر سماعت انسداد دہشتگری عدالت کے جج طاہر عباس سِپرا نے کی، بشری بی بی کے وکیل عثمان گِل انسداددِہشتگردی عدالت پہنچ گئے۔
اے ٹی سی نے عثمان گِل کی عبوری ضمانت پانچ ہزار روپے مچلکوں کے عوض 12 جون تک منظور کرلی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔