ہومتازہ ترینمکہ دفاعی معاہدے کی کمیٹی کا پہلا اجلاس آج استنبول میں ہوگا، فیلڈ مارشل عاصم منیر ترکیے پہنچ گئے

مکہ دفاعی معاہدے کی کمیٹی کا پہلا اجلاس آج استنبول میں ہوگا، فیلڈ مارشل عاصم منیر ترکیے پہنچ گئے

اسلام آباد:پاکستان، ترکیے اور سعودی عرب کے مشترکہ دفاعی معاہدے کی کمیٹی کا پہلا اجلاس آج استنبول میں ہوگا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سرکاری دورے پر ترکیے پہنچ گئے۔
ترجمان دفترخارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر مکہ دفاعی معاہدے کی کمیٹی کے پہلے اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔
ترکیہ اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ و دفاع اور چیفس آف جنرل اسٹاف بھی شریک ہوں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور ترکیے کی اسٹریٹجک شراکت داری مشترکہ خوش حالی اور سکیورٹی کی ضامن ہے ، مکہ معاہدے نے دونوں کے اسٹریٹجک بھائی چارے کی تصدیق کی ، یہ معاہدہ پاکستان اور ترکیے کو سعودی عرب کے ساتھ مضبوطی سے جوڑتا ہے ، ہمارے مشترکہ تحفظ اور دفاعی قوت کی راہ ہموار کرتا ہے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس کے ایجنڈے میں ‘بین الاقوامی سلامتی کے امور سرِفہرست ہوں گے اور توقع ہے کہ بات چیت میں دفاعی صلاحیتوں کو بڑھانے، مسلح افواج کے درمیان ہم آہنگی اور دفاعی صنعت میں مشترکہ پیداوار اور تیاری سمیت تعاون کو مزید گہرا کرنے کے امور زیرِ بحث آئیں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔