ہومتازہ ترینپاکستان کی کرغزستان کو یومِ آزادی پر مبارکباد

پاکستان کی کرغزستان کو یومِ آزادی پر مبارکباد

اسلام آباد : پاکستان نے برادر ملک کرغزستان کو یومِ آزادی کے موقع پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔

اس حوالے سے جاری کیے گئے تہنیتی پیغام میں پاکستان نے کرغزستان کی حکومت اور برادر عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کرغز جمہوریہ کے لیے پائیدار امن اور دیرپا خوشحالی کی دعا کرتا ہے۔

پیغام میں کہا گیا، ”پاکستان کی جانب سے حکومت اور برادر عوامِ کرغز جمہوریہ کو دلی مبارکباد۔ ہم ان کے لیے مستقل امن اور دیرپا خوشحالی کے خواہاں ہیں۔ یومِ آزادی مبارک!“

پاکستان اور کرغزستان کے درمیان برادرانہ اور دوستانہ تعلقات قائم ہیں اور دونوں ممالک باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے کے خواہاں ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔