ہوماسلام آبادبوگس نمبر پلیٹس والی گاڑیوں اورغیر قانونی ڈیزل کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف پی ایچ پی کی کارروائی

بوگس نمبر پلیٹس والی گاڑیوں اورغیر قانونی ڈیزل کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف پی ایچ پی کی کارروائی

راولپنڈی(آئی پی ایس )غوث اعظم چکری روڈ پربوگس نمبر پلیٹس والی گاڑیوں اورغیر قانونی ڈیزل کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف پی ایچ پی کی کارروای جاری۔ایس ایس پی پنجاب ہائی وے پٹرول راولپنڈی ریجن گلفام ناصر وڑایچ اور ڈی ایس پی پٹرولنگ ڈسٹرکٹ راولپنڈی سردار بابر ممتاز کی خصوصی ہدایت پر گزشتہ روز دوران ناکہ بندی سب انسپکٹرمختار پوسٹ انچارج،سب انسپکٹر مزمل حسین اور ہیڈمحرر اختر حسین نے شفٹ ملازمان کے ساتھ ملکر دوران ناکہ بندی سمیع سکنہ رنیال جس نے ہنڈا 125 موٹرسایکل پر بوگس نمبر پلیٹ لگائی ہوئی تھی اور صفی اللہ سکنہ حیدر آباد سندہ نے 800 لیٹر کھلا ڈیزل غیر قانونی طور پر خریدکر زبیر سکنہ حیال کی سوزوکی پر ڈرمز میں ڈال کر لے جا رہا،جن کو حسب ضابطہ گرفتار کر کے تھانہ صدر بیرونی میں ان کے خلاف زیر دفعہ 97-A موٹوہیکل آرڈینیس اور 285/286ت پ کے تحت مقدمات درج رجسٹرڈ کرواے گے تھے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔