ہومپاکستانمسلسل تیسری مرتبہ پیپلز پارٹی سندھ میں ڈیلورکرنے میں ناکام رہی، فرخ حبیب

مسلسل تیسری مرتبہ پیپلز پارٹی سندھ میں ڈیلورکرنے میں ناکام رہی، فرخ حبیب

اسلام آباد،وزیرمملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ مسلسل تیسری مرتبہ پیپلز پارٹی سندھ میں ڈیلورکرنے میں ناکام رہی، سندھ کے عوام پیپلزپارٹی کی کرپشن، لوٹ مار،جعلی اکائونٹس سے عاجز آچکے۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت نے عوام پراضافی بوجھ ڈالے بغیرمحصولات کاہدف بڑھایاہے، صوبائی شیئر2704ارب سے بڑھ کر3412 ارب ہوجائے گا،یہ اضافہ25 فیصد ہے، فرخ حبیب نے کہا کہ اندرون سندھ میں غربت، مہلک بیماریوں کے تمام ترریکارڈ ٹوٹ چکے ہیں، بے حس سندھ حکومت ٹس سے مس نہیں ہوئی،عوام ان کیخلاف کھڑے ہوچکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ خیر پور،نوشہرو فیروز، سانگھڑ،شکار پوراور سکھر میں عوامی خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔