ہومپاکستانپلاٹ کی غیر قانونی الاٹمنٹ سے متعلق کیس :سابق چیئرمین سی ڈی اے فرخند اقبال اور لطیف عابد کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

پلاٹ کی غیر قانونی الاٹمنٹ سے متعلق کیس :سابق چیئرمین سی ڈی اے فرخند اقبال اور لطیف عابد کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد،احتساب عدالت اسلام آباد میں سابق چیئرمین سی ڈی اے فرخند اقبال کے خلاف پلاٹ کی غیر قانونی الاٹمنٹ سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی ،ملزم فرخند اقبال کی مسلسل عدم حاضری پر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریفرنس کے مرکزی ملزم فرخند اقبال اور لطیف عابد کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔تفصیلات کے مطابق عدالت نے ملزم فرخند اقبال کی استثنی کی درخواست مسترد کر دی،ملزمان گزشتہ تین چار سماعتوں سے پیش نہیں ہو رہے۔گزشتہ سماعت پر بھی قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج اعظم خان نے کی۔نیب پراسیکیوٹر مرزا عثمان مسعود اور فرخند اقبال کے وکیل عبدالرحمان عدالت کے روبرو پیش ہوئے ۔ریفرنس کے مرکزی ملزم سابق چیئرمین سی ڈی اے فرخند اقبال آج بھی پیش نہ ہوئے ۔ملزم فرخند اقبال کے وکیل کی جانب سے آج کی حاضری سے استثنی کی درخواست دائرکی گئی ۔عدالت نے کیس کی سماعت 5 جولائی تک ملتوی کر دی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔